ملتان، کسٹم ہاؤس میں ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سامان کی نیلامی،5کروڑ80لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل، ذرائع

ملتان، کسٹم ہاؤس میں ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سامان کی نیلامی،5کروڑ80لاکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم کلکٹریٹ ملتان کی جانب سے گذشتہ روز کسٹم ہاوس میں ضبط کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت دیگر متفرق سامان کی نیلامی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے تفصیل کے مطابق کسٹم ہاوس کے تھرڈ فلور پر ڈپٹی کلکٹر فرید الدین مسعود(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 کی نگرانی میں ہونیوالی نیلامی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، خشک دودھ، آرٹ سلک کلاتھ، مختلف نوعیت کے ٹائرز، سولر انورٹرز اور گاڑیوں کے سکریپ کی نیلامی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے ذرائع نے بتایا کہ خشک دودھ کے 1150 بیگ 90 لاکھ روپے 70 سولر انورٹرز 21 لاکھ 6 ہزار ٹائرز 83 لاکھ روپے آرٹ سلک کلاتھ 1 کروڑ 23 لاکھ روپے اور 6 گاڑیوں سمیت سکریپ 1 کروڑ 24 لاکھ روپے میں نیلامی کی گئی ہے جبکہ مجموعی ریونیو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل ہوا ہے۔