پی پی 250، ٹی ایل پی امیدوار دیوان سید عشرت جہانیاں بخاری کی ضمانت ضبط

پی پی 250، ٹی ایل پی امیدوار دیوان سید عشرت جہانیاں بخاری کی ضمانت ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

اوچ شریف (نمائندہ پاکستان)حلقہ پی پی 250 سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار دیوان سید عشرت جہانیاں بخاری کی ضمانت ضبط ہو گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 954 کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں صرف 4 ہزار 808 ووٹ لے کر ساتویں پوزیشن پر رھے دوسری(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 بار ناکامی سے ہم کنار ہونے والے ٹکٹ ہولڈر عشرت جہانیاں جماعت سے بھی غیر مقبول قرار زرائع۔، تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 250 میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار دیوان سید عشرت جہانیاں بخاری صرف 4808 ووٹ حاصل کر سکے جس سے ان کی ضمانت ہی ضبط ہو گئی، حلقے میں 14 امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سید عامر علی شاہ 26 ہزار 260 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سید افتخار حسن گیلانی 24 ہزار 253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار دیوان سید عشرت جہانیاں صرف 4808 ووٹ حاصل کر سکے جس سے ان کی ضمانت ہی ضبط ہو گئی، اس صوبائی حلقہ میں 98 ہزار 860 خواتین سمیت مجموعی طور پر 2 لاکھ 11 ہزار 93 ووٹروں میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 954 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 4399 ووٹ مسترد قرار دیے گئے اس طرح ووٹوں کا تناسب 52.56 فیصد رہا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کا حلقہ پی پی 250 میں وسیع ووٹ بنک موجود ہے تاہم غیر سیاسی پس منظر رکھنے والے غیر معروف امیدوار کو ٹکٹ دینے کی وجہ سے تحریک لبیک کو اس نشست سے محروم ہونا پڑا، گزشتہ عام انتخابات میں بھی دیوان سید عشرت جہانیاں بخاری کسی اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن میں کھڑے ہوئے تھے اور ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا