ملک کیلئے سیاسی، معاشی استحکام ضروری،صاحبزادہ میاں گزین عباسی، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ملک کیلئے سیاسی، معاشی استحکام ضروری،صاحبزادہ میاں گزین عباسی، ن لیگ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد شرقیہ(نامہ نگار)احمد پور شرقیہ سے کامیاب ہونے والے ازاد رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں گزین خان عباسی پاکستان مسلم لیگ نون کو پیارے ہو گئے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

صاحبزادہ گزین عباسی جو ازاد حیثیت سے احمد پور شرقیہ سے کامیاب ہوئے ان کو پی ٹی ائی کی حمایت بھی حاصل نہ تھی اور انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار قاضی عدنان فرید پی ٹی ائی کے امیدوار جواد لودھی اور دیگر امیدواران کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی اپنے حلقے کے پسماندگی اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے انہوں نے اپنے احباب اور ووٹروں سے مشاورت کی اور گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ملاقات کے دوران میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والے ممبر ازاد صوبائی اسمبلی میاں محمد گزین خان عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو ممبران صوبائی اسمبلی  ازاد حیثیت سے کامیاب ہوئے اور اب ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ نون میں شامل ہو ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے معاشی اور سیاسی  استحکام  کے لیے جو فیصلہ کیا ہے ہم ان کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور ہم اپ کے اس فیصلے کو سراہا۔