ووٹرز کی تعداد بڑھی، 2024کے الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم ہوا، ڈائریکٹر فافن 

    ووٹرز کی تعداد بڑھی، 2024کے الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم ہوا، ڈائریکٹر فافن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)کے ڈائریکٹر مدثر رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز بڑھے ہیں لیکن ٹرن آؤٹ کم ہوا ہے فافن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کل 12 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار 183ووٹ رجسٹرڈ تھے جن میں سے قومی اسمبلی کی 263 نشستوں پر 6 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار 212 ووٹ کاسٹ ہوئے اور ووٹنگ کا تناسب 47.8 فیصد رہا جبکہ گزشتہ الیکشن میں (بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

 ٹرن آؤٹ 52 فیصد تھا انٹرویومیں ڈائریکٹر فافن مدثر رضوی نے کہا کہ رجسٹرڈ ووٹرز بڑھنے سے سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ڈائریکٹر فافن کے مطابق اس مرتبہ عورتوں کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین ووٹرز کو باہر لائیں دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)کے چیئرمین احمد بلال محبوب نے کہا کہ پاکستان کے سال 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کا 48 فیصد ٹرن آؤٹ نسبتاً بہتر ہے۔سربراہ پلڈاٹ کے مطابق خواتین کی ووٹنگ کا تناسب بہتر ہوا ہے۔

ڈائریکٹر فافن