میکس ویل نے ٹی 20 میں 5 سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا

       میکس ویل نے ٹی 20 میں 5 سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن (این این آئی)آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے ٹی 20 میں 5 سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔میکس ویل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 55 گیندوں پر 120رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت کے روہت شرما کا 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دیدی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 207 رنز ہی بناسکی۔

مزید :

صفحہ اول -