بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی  آفس اعتراضات دور کرکے آج ہی ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی  آفس ...
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی  آفس اعتراضات دور کرکے آج ہی ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرکے آج ہی ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل بشریٰ بی بی عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کی درخواست پر کچھ اعتراضات ہیں،آپ کی درخواست پر کچھ ایڈریس پورے نہیں لکھے گئے،درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی نہیں لگا ہوا،وکیل بشریٰ بی بی نے کہاکہ ہم آج ہی اعتراضات دور کر دیتے ہیں۔عدالت نے درخواست پر آفس اعتراضات دور کرکے آج ہی ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔