بانی پی ٹی آئی کو تجویز دونگا ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں،شیر افضل مروت

بانی پی ٹی آئی کو تجویز دونگا ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں،شیر افضل مروت
بانی پی ٹی آئی کو تجویز دونگا ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں،شیر افضل مروت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج میری ملاقات ہو گی،بانی پی ٹی آئی کو تجویز دونگا کہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں،قانون کی حکمرانی کو تباہ و برباد کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیر افضل مروت نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی ڈکیتی نہیں ہوئی،اگر ووٹ اسی طرح چوری ہوگا تو پھر کوئی الیکشن نہیں لڑے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ جہانگیرترین، پرویز خٹک اور محمود خان نے دھوکا دیا وہ رسوا ہو گئے،ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی ہم سے رابطہ کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرکے فیصلہ کر سکیں گے،حکومت میں آنے کے بعد کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کرینگے۔