صدر پاکستان  عمران خان کو رہا کریں،لطیف کھوسہ  کا مطالبہ

صدر پاکستان  عمران خان کو رہا کریں،لطیف کھوسہ  کا مطالبہ
صدر پاکستان  عمران خان کو رہا کریں،لطیف کھوسہ  کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی  آئی کو فی الفور رہا کیا جائے،صدر پاکستان عمران خان کو رہا کریں، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں فوری لگائی جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا،عوام نے کہا نہ بانی پی ٹی آئی باغی ہے نہ مجرم ہے،ان کاکہناتھا کہ سعد رفیق نے جمہوری روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے شکست تسلیم کرلی،یہ واحد الیکشن ہے جس میں ووٹر امیدوار کو ڈھونڈ رہا تھا، ہم نے جو کاغذات دیئے تھے اس پر پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمیں آزاد کہنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ نوازشریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہار گئے ہیں تو شکست تسلیم کرنے میں شرم محسوس نہ کریں ،فارم 45کے مطابق ہمارے 170امیدوار جیت رہے ہیں، ہمیں آزاد کہنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے،ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی لکھا ہے،ہمارے امیدوار آزاد نہیں ، نہ پی ٹی آئی پر پابندی لگی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ عنقریب لندن واپس جائے گا اور کہے گا مجھے کیوں بلایا۔