پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے
پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عبدالعزیز جونیجو گائوں خان پور جونیجو کے رہائشی تھے تاہم ان کا انتقال خیر پور ناتھن شاہ میں ہوا۔ وہ طویل عرصے سے زیرعلاج تھے۔ 
وہ حالیہ عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 80دادو سے 35ہزار 549ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے مخالف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار کریم جتوئی نے 24ہزار 946ووٹ حاصل کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عبدالعزیز جونیجو کی تدفین ان کے آبائی گائوں خان پور جونیجو میں کی جائے گی۔