لائیو اپ ڈیٹس

کیا مریم نواز کو وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے؟

کیا مریم نواز کو وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے؟
کیا مریم نواز کو وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے؟
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )کیا مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو نئی حکومت میں وزیر خارجہ کا منصب دیا جا رہا ہے؟ یہ باز گشت پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد شرکا ءکے درمیان ہونے والی گفتگو میں سنی گئی جب کہ ندیم افضل نے یہ تجویز پیش کی کہ ہمیں  تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنا چاہیے کیونکہ عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے بظاہر اس تجویز کی کوئی مخالفت نہیں ہوئی۔

"جیو نیوز " کے مطابق اجلاس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے منصب کیلئے نواز شریف کی جگہ شہباز شریف کا نام سامنے آنے پر بھی گفتگو ہوئی ۔اجلاس میں اس موضوع پر بھی آراء سامنے آئیں کہ کمزور اتحادی کی بجائے مضبوط اپوزیشن کو ترجیح دی جائے۔ یہ بھی استفسار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) ابھی تک پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نام سامنے نہیں لائی، بعض استفسارات پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی جانے والی پیشکشوں اور رابطوں کی تفصیلات سے اپنے رفقاء کو آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔

اجلاس کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کئی گھنٹوں سے منتظر میڈیا کے نمائندوں کو مختصر بریفنگ میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور حلقوں سے رابطے کئے جائیں گے جس کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔