(ن) لیگ نے کیا آفر کی ،وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں یا نہیں ؟ بلاول بھٹو زرداری نے بتا دیا

(ن) لیگ نے کیا آفر کی ،وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں یا نہیں ؟ بلاول بھٹو ...
(ن) لیگ نے کیا آفر کی ،وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں یا نہیں ؟ بلاول بھٹو زرداری نے بتا دیا
سورس: بشکریہ : انسٹا گرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت میں حصہ دینے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔سینٹرل ایگریکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو نے کی، آصف علی زرداری صرف کچھ دیر اجلاس میں شریک رہے۔(ن) لیگ نے کیا آفر کی ،وزارت عظمیٰ  کی دوڑ   میں شامل ہیں یا نہیں ؟چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے  پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے  ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ وہ خود بھی اس صورتحال میں وزیراعظم بننا نہیں چاہتے۔

سی ای سی کے ارکان نے کہا کہ حکومت کرنے کا پہلا حق اسے ہے جس نے سب سے زیادہ نشستیں لیں، ہمیں مسلم لیگ( ن) کے ساتھ جانے کے بجائے اپوزیشن کا حصہ بننا چاہیے، جمہوری نظام بچانے کے لیے مجبوری میں (ن) لیگ کا ساتھ دیا جاسکتا ہے لیکن حکومت میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

"جیو نیوز " کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ( ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کو کیا آفر کی، مجلس عاملہ ارکان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا دوسرا دور آج سہ پہر ہو گا، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سی ای سی کا اجلاس 3بجے ہو گا۔