سراج الحق ، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کیوں مستعفی ہوئے ؟ تجزیہ کاروں نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

سراج الحق ، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کیوں مستعفی ہوئے ؟ تجزیہ کاروں نے اہم ...
سراج الحق ، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کیوں مستعفی ہوئے ؟ تجزیہ کاروں نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سراج الحق ، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کیوں مستعفی ہوئے ؟  اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے  اہم تفصیلات شیئر کی ہیں ۔  

نجی ٹی وی  کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ سراج الحق کا استعفیٰ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے مقابلے میں ذرا مختلف نوعیت کا ہے،سراج الحق نے استعفیٰ اس بنیاد پر دیا ہے کہ انہوں نے کوشش کی مگر جماعت اسلامی2024ء کے عام انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی نہیں حاصل کرسکی، جہانگیر ترین کے لئے اپنی سیاست جاری رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بن رہی تھی ،جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے استعفے میں ایک مشترکہ بات یہ ہے کہ یہ دونوں پہلے پی ٹی آئی سے وابستہ تھے۔خصوصی نشریات میں تجزیہ کار حامد میر ،شاہ زیب خانزادہ اور شہزاد اقبال نے گفتگو کی ۔ شاہ زیب خانزادہ نےکہا جماعت اسلامی نے جو باؤنس بیک کیا وہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کیا تھا جس کا سہرا حافظ نعیم کے سر جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز  استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سیاست چھورنے کا اعلان کیا ،سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور پرویز خٹک نے بھی پارٹی صدارت اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا  تھا ۔