پیپلزپارٹی سے پاور شیئرنگ کے سوال پر شہباز شریف کا جواب بھی آگیا

پیپلزپارٹی سے پاور شیئرنگ کے سوال پر شہباز شریف کا جواب بھی آگیا
پیپلزپارٹی سے پاور شیئرنگ کے سوال پر شہباز شریف کا جواب بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پی پی سے پاور شیئرنگ کے سوال پر جواب میں کہا کہ مجھے کوئی ٹرم نہیں چاہیے، صرف پاکستان کی خوشحالی چاہیے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کےبعد الیکشن کمیشن پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، دھاندلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزامات لگائے گئے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 2018 میں جعلی الیکشنز کے ذریعے ہرایا گیا لیکن ہم نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، اب الیکشن کے رزلٹ آچکے ہیں، (ن) لیگ نمبر ون سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہونا ہے، پارلیمان میں اب سارا عمل ہوگا۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اکثریت دکھائیں تو ہم بڑے شوق سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، اگر حکومت نہیں بناسکتے تو دوسری جماعتیں باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔

اس سے قبل خواجہ آصف نے کہا ہے  کہ اگلے دو تین دن میں مخلوط حکومت کی شکل نکل آئے گی، وزیراعظم کیلئے شہبازشریف ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، شہبازشریف کو تجربہ بھی ہے اور وہ ایک بار وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں ۔

مزید :

سیاست -