دبنگ سٹائل کے حامل اور روپوش سیاستدان علی امین گنڈا پورکا سیاسی سفر

دبنگ سٹائل کے حامل اور روپوش سیاستدان علی امین گنڈا پورکا سیاسی سفر
دبنگ سٹائل کے حامل اور روپوش سیاستدان علی امین گنڈا پورکا سیاسی سفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی تحریک انصاف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما اور صوبائی صدر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰٰ خیبر پختونخوا کے لئے نامزد کر دیا، جو 9 مئی کے بعد توڑ پھوڑ اور کرپشن کیسز کے باعث تاحال روپوش ہیں۔وی نیوز کے مطابق سردار علی امین گنڈا پور کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی کے زمین دار خاندان سے ہے، علی امین گنڈا پور کا خاندان کئی عرصے سے سیاست میں سرگرم ہے، ان کے والد آرمی سے میجر ریٹائر ڈتھے اور پرویز مشرف دور میں نگران وزیر بھی رہے تھے جو گزشتہ روز وفات پا گئے ہیں،نامزد وزیر اعلیٰ کافی عرصے سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور اپنے دبنگ سٹائل کی وجہ سے جلد ہی پارٹی میں مقبول ہوگئے اور عمران خان کے بھی قریب ہو گئے، علی امین خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن اور 2018 میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے بعد میں وفاقی وزیر بن گئے،سال 2010 تک علی امین گنڈاپور کچھ زیادہ مقبول نہیں تھے اور ڈی آئی خان تک محدود تھے، پشاور میں مقیم سینئر صحافی فرزانہ علی کے مطابق علی امین گنڈاپور کولاچی میں کافی حد تک مقبول تھے جس کی وجہ ان کا دبنگ سٹائل اور کتوں وگھوڑوں کا شوق رکھنا تھا، وہ کولاچی میں مقامی سطح پر مقابلے بھی کرواتے تھے،ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار علی امین سیاسی منظر نامے میں اس وقت نظر آئے جب عمران خان لانگ مارچ لے کر وزیرستان روانہ ہو گئے اور ڈی آئی خان میں علی امین کے فارم ہاو¿س میں قیام کیا، فرزانہ کے مطابق اس کے بعد سے علی امین گنڈاپور کی اہمیت بڑھ گئی اور آہستہ آہستہ عمران خان کے بھی قریب ہوتے گئے،انہوں نے بتایا کہ کچھ ہی عرصے میں وہ عمران خان کے اتنے قریب ہوئے کہ بنی گالہ آنا جانا شروع ہو گیا،فرزانہ علی کے مطابق علی امین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ غصے کے تیز ہیں اور سیاسی مخالفین کے خلاف اکثر سخت لہجہ اپناتے ہیں، فرزانہ علی نے بتایا کہ ان کے والد نے الیکشن میں مقتدر حلقوں کو بتایا کہ علی امین کے رویے میں بہت تبدیلی آئی ہے، جس کے بعد ہی ان کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ ہموار ہوئی ہے،اگر آپ علی امین کا امیر حیدر خان، محمود خان سے موازانہ کرتے ہیں تو علی امین میں بالکل بھی ٹھہراو¿ نہیں ہے، یہاں تک کہ پرویز خٹک کے مقابلے میں بھی ٹھہراو¿ نہیں ہے،فرزانہ نے بتایا کہ پارٹی کے اندر علی امین گنڈاپور کو پسند کیا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا دبنگ سٹائل ہے اورورکرز اس سے خوش ہیں،علی امین گنڈاپور تاحال روپوش ہیں اور الیکشن مہم کے دوران بھی منظر عام پر نہیں آئے، 9 مئی کے بعد وہ گرفتار بھی ہوئے تھے لیکن ضمانت پر رہائی کے بعد روپوش ہو گئے، علی امین پولیس اور سول انتظامیہ پر سخت غصہ ہیں جس کا اندازہ الیکشن کے بعد جاری ان کے پیغام سے بھی ہوتا ہے،’ضرور غصہ ہوگا ان کے ساتھ کیا نہیں ہوا، ہر روزانکے گھر پر چھاپے پڑتے تھے ، یہاں تک کہ الماری تک کی تلاشی لی گئی۔‘صحافی عارف حیات کے مطابق علی امین سخت مزاج کے انسان ہیں جو برے وقت کو کبھی نہیں بھولتا، بتایا کہ 9 مئی کے بعد ان پر کافی سخت وقت آیا لیکن خان کا ساتھ نہیں چھوڑا جس کا صلہ آج خان نے انہیں وزیراعلیٰ نامزد کرکے دے دیا، عارف نے بتایا کہ 9 مئی کے بعد ان کے خلاف کرپشن کے کیسز بھی بنے لیکن وہ ڈرے نہیں، علی امین سخت انسان ہیں۔