سعودی عرب میں حج رجسٹریشن شروع،حج نہ کرنے والے افرادترجیح

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لئے حج رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ۔سماکے مطابق سعودی میڈیا نے بتایا کہ حج کے خواہشمند سعودی عرب میں مقیم لوگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق ابھی تک حج نہ کرنے والے افراد کی بکنگ کو ترجیح دی جائے گی جبکہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کو رجسٹریشن کے وقت مکمل یا کچھ رقم ادا کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020ءسے لگی کورونا پابندیوں کے ہٹنے کے بعد گزشتہ برس 2023ءمیں 25 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا۔