شوہر کے بیگم کی سہیلی کیساتھ تعلقات اور پھر اسے قتل کر دینے کی کہانی پر مبنی ڈرامے نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

شوہر کے بیگم کی سہیلی کیساتھ تعلقات اور پھر اسے قتل کر دینے کی کہانی پر مبنی ...
شوہر کے بیگم کی سہیلی کیساتھ تعلقات اور پھر اسے قتل کر دینے کی کہانی پر مبنی ڈرامے نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین ڈرامہ سیریل ’میری مائی ہسبینڈ‘ (Marry My Husband)نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈرامہ سیریل گزشتہ دنوں 13قسط نشر ہوئی، جس کی ریٹنگ 10.8رہی۔ ڈرامہ سیریل کو ابتداء سے ہی بھرپور ریٹنگ مل رہی ہے۔ اس کی بارہویں قسط کو جنوبی کوریا میں 10.5فیصد ریٹنگ ملی تھی۔
اس ڈرامہ سیریل میں ایک خاتون کی کہانی دکھائی جا رہی ہے، جو بیمار ہوتی ہے۔ اس دوران اس کا شوہر اس کی سہیلی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لیتا ہے اور پھر اسے قتل کر دیتا ہے۔ اس کے بعد اس خاتون کو زندگی میں 15سال پیچھے جانے اور اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا موقع ملتا ہے۔ 
ڈرامہ سیریل کی کہانی اب خاتون کی اس دوسری زندگی کے گرد گھوم رہی ہے، جس میں وہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے اور اپنی مقتول سہیلی کو انصاف دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس خاتون کردار کا نام ’کانگ جی وون‘ ہے جو اداکارہ پارک من یونگ نبھا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -