پی ٹی آئی کے اتحاد کے اعلان پر مجلس وحدت المسلمین کاجواب آگیا

پی ٹی آئی کے اتحاد کے اعلان پر مجلس وحدت المسلمین کاجواب آگیا
پی ٹی آئی کے اتحاد کے اعلان پر مجلس وحدت المسلمین کاجواب آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے متحدہ وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کے اعلان پر چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر نے جواب دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں، ہم اسے بلامشروط اور من وعن قبول کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر نے لکھا کہ ہمارا روز اول سے یہ مؤقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار، مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول کے بیانیہ کی بنیاد پر ہے، جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا۔

 
 

علامہ راجہ ناصر نے لکھا کہ ’عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی‘۔

مزید :

قومی -