حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی کی سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی کی سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل
حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی کی سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سازی کیلئے سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔ قمر زمان کائرہ ، سید مراد علی شاہ، سردار ثناء اللہ زہری کمیٹی میں شامل ،شجاع (شازی)خان، سعید غنی اور ندیم افضل چن بھی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

 پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت سازی، آئینی عہدوں کے انتخاب سمیت دیگر امور پر سیاسی جماعتوں  مسلم لیگ ن، جے یو آئی، ق لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔

مزید :

سیاست -قومی -