ایم کیو ایم، شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی جانیے

ایم کیو ایم، شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی جانیے
ایم کیو ایم، شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جیو نیوز کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ ایم کیو ایم نے ایک بار پھر بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم کی تجاویز رکھ دیں۔شہباز شریف نے آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کے مطالبے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سازی کےحوالے سے ملاقات کا ایک اور مرحلہ جلد ہوگا۔

ایم کیو ایم وفد کی پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال شامل تھےملاقات میں ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت اور باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔