پی ٹی آئی نے حکومت سازی کی حکمت عملی کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں

     پی ٹی آئی نے حکومت سازی کی حکمت عملی کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔کور کمیٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق 8 فروری کو عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سیاسی و جمہوری پختگی کا سکہ منوایا ہے، عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو واضح اکثریت سے نوازا، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پاکستان کو مجرموں کے حوالے کرنے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا مسترد شدہ گروہوں کے مابین اقتدار کی بندر بانٹ عوام کی رائے کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے مترادف ہے، عوام کے ووٹ کی حرمت پامال کرنے والوں کا پارلیمان کے اندر اور باہر ہر جگہ پر تعاقب کریں گے، عوام کے مینڈیٹ کی توہین پر پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔کورکمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق انتخابات کی عدم شفافیت پر جماعت اسلامی سمیت قومی سطح کی جماعتیں سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہیں، عوامی مینڈیٹ کو پامال کرنے جیسا سنگین جرم کرنے والے آر اوز قوم کے مجرم ہیں، ان کا کڑا محاسبہ عوام کریں گے۔مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کی حکمت عملی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کر دیں، کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں اہم عہدوں کیلئے نامزدگیوں کا عمل جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

کمیٹیاں قائم