سیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب کردیاگیا

سیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب کردیاگیا
سیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےسیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انٹرچینج جناح ایوینیو، آغا شاہی ایوینیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا،ترک صدر، وزیراعظم نے تقریب میں اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان ہیں،آج پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط  کئے گئے۔

 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور متعلقہ افسران سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے کئے جس کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا، اس کے بعد ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر وزراء نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے تبادلے کئے۔