لیسکو کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری

لیسکو کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری
لیسکو کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔

ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرشاہد حیدر کی زیر قیادت لیسکونے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس دوران 81ہزار 929نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو بل جاری کیے گئے جن کی مجموعی کیپسٹی 1104میگاواٹ تھی۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز میٹروں کی کمی پر بھی احسن طریقے سے قابو پایا گیا، مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نئے کنکنشز کو 80ہزار200میڑز جاری کیے گئے جن میں سے66ہزار400انسٹال بھی کردیئے گئے ہیں جبکہ خراب ہو نیوالے72ہزار366میٹرز کو تبدیل بھی کیا گیا۔ 
6ماہ کے دوران لیسکو کی جانب سے2ہزار224فیڈرز میں سے کیٹگری ون اور ٹو کے 1961فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی، کیٹگری 3کے فیڈز پر 3 گھنٹے، کیٹگری 4کے فیڈز پر 4گھنٹے کی جبکہ کیٹگری 5کے فیڈرز پر5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔