اوگرانے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری 

اوگرانے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری 
اوگرانے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)اوگرانے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان  کر دیا۔سوئی ناردرن کے سسٹم ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوجبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.07ڈالر فی ایم ایم بی ٹیو مہنگی کردی گئی۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 12.90ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی قیمت 12.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہو گئی۔

یادر ہے کہ جنوری میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی قیمت 12.66ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔

اوگرا نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کا باعث ہوا۔