لانگ مارچ کے دوران طاہرالقادری خصوصی طو رپر بنائے بلٹ پروف ٹرک میں سفر کریں گے

لانگ مارچ کے دوران طاہرالقادری خصوصی طو رپر بنائے بلٹ پروف ٹرک میں سفر کریں ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ کے دوران طاہرالقادری خصوصی طور پر بنائے گئے بلٹ پروف ٹرک میں سفر کریں گے جبکہ تین بلٹ پروف گاڑیاں بھی ان کے استعمال میں رہیں گی۔تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کے لیے خصوصی بلٹ پروف ٹرک بنایا گیا ہے جس میں باتھ روم کے علاوہ بیڈ بھی ہے جہاں طاہرالقادری راستے میں آرام کریں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق اس ٹرک کے علاوہ تین بلٹ پروف گاڑیاں بھی ان کے استعمال میں رہیں گی۔دھماکا خیز مواد کو پھٹنے سے روکنے کے لیے اسلام آباد سپیشل برانچ کی جیمر گاڑی بھی طاہرالقادری کی گاڑی کے آگے چلے گی۔اس گاڑی کی رینج ساٹھ فٹ ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈز کے علاوہ پنجاب پولیس کے دس ہزار اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...