طالبان کی طرف سے شمالی وزیرستان میں حکومت کیساتھ کیے گئے معاہدے کے پمفلٹ تقسیم

طالبان کی طرف سے شمالی وزیرستان میں حکومت کیساتھ کیے گئے معاہدے کے پمفلٹ ...
طالبان کی طرف سے شمالی وزیرستان میں حکومت کیساتھ کیے گئے معاہدے کے پمفلٹ تقسیم

  

وانا(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان میں حکومت کے ساتھ معاہدے کے پمفلٹ تقسیم کرنے شروع کردیے اور مقامی طالبان کو معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں تقسیم کیے جانے والے پمفلٹ میں طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے مقامی طالبان کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے پر عمل کیا جائے۔پمفلٹ میں حکم اللہ محسود کے حوالے سے کہا گیاکہ شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان نے حکومت کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور شمالی وزیرستان کے لیے کیے گئے فیصلوں پرتمام مجاہدین عمل کریں، پمفلٹ میں لکھا ہے کہ تمام مجاہدین مہاجرین وانصارمقامی طالبان کے فیصلے تسلیم کریں اور مقامی طالبان کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید : وزیرستان /اہم خبریں