غیرآئینی وزیراعظم بننے اچانک پاکستان آگئے ، ”کاذب عظیم“ اپنا دماغی معائنہ کرائیں : رحمان ملک

غیرآئینی وزیراعظم بننے اچانک پاکستان آگئے ، ”کاذب عظیم“ اپنا دماغی معائنہ ...
غیرآئینی وزیراعظم بننے اچانک پاکستان آگئے ، ”کاذب عظیم“ اپنا دماغی معائنہ کرائیں : رحمان ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری جھوٹے خوابوں کا سہارالے کر جھوٹ بولتے ہیں اور وہ اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل اور غیرآئینی وزیراعظم بننے کے لیے اچانک پاکستان آئے،عوامی فرمائش پر اپنا دماغی معائنہ کروائیں ۔ میڈیاسے گفتگو میں رحمان ملک نے کہاکہ ڈاکٹر قادر ی اب کاذب عظیم ہوگئے ہیں جو جھوٹے خوابوں کا سہارا لے کر جھوٹ بولتے بولتے شیخ الاسلام بن گئے ہیں، کاذب عظیم اسلام آباد میں خندقوں میں گولہ بارود بھرنے کا جھوٹا الزام ثابت کریں یا پھر اپنا بوریا بسترگول کرکے واپس کینیڈا چلے جائیں جہاں ان کے بیرونی آقا ان کے پاکستان کے خلاف کارنامے سننے کے لئے بے تاب ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ پوری قوم چہرہ اچھی طرح دیکھ چکی ہے،بہتر ہے کہ عوام کی پرزور فرمائش پر کاذب عظیم اپنا دماغی معائنہ کروائیں اور پاگل پن سینڈروم کا علاج کروانا بہت ضروری ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ طاہر القادری پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کریں،اُنہوں نے ایک شخص کو بتایا کہ وہ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ پر حملہ ہوسکتا ہے ، طاہر القادری بہت جھوٹ بولتے ہیں جس کی سزا اللہ تعالی انہیں دے گا۔طاہر القادری کو تکلیف ہے کہ الطاف حسین نے انہیں کیوں چھوڑ دیا؟الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کا مقصد چھ ماہ اور ضائع کرنا ہے۔اُنہوں نے بتایاکہ کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے طاہر القادری پر حملے کا انکشاف کیا،ملک میں جمہوریت ہے اور رہے گی، میڈیا اس ایشو کو کرکٹ کا میچ نہ بنائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...