کوئتہ سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج جاری

کوئتہ سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج جاری
کوئتہ سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بلوچستان(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں 43 گھنٹے سے لاشوں کے ساتھ دھرنا ،کراچی،اور لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاج جاری ، سکردو میں شرکا نے برفباری میں بھی مظاہرہ کیا۔کوئٹہ میں قیامت صغریٰ کے زخم ابھی تک رِس رہے ہیں۔آہوں اور سسکیوں میں ڈوبی ہزارہ برادری کا دھرنا مسلسل43 گھنٹے سے جاری ہے جبکہ پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کی کال پر شہر میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال ہے۔شہداءکے لواحقین پیاروں کی تصویریں اٹھائے جمعے کی دوپہر دوبجے سے علم دار روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ ظلم و ستم کی حد ہو چکی ہے۔کوئٹہ کو فوج کے حوالے نہ کیا گیا تو میتوں کی تدفین نہیں کریں گے۔کراچی کی نمائش چورنگی پر 19 گھنٹوں سے زائد وقت سے جاری احتجاجی دھرنے خواتین بچوں اور بوڑھوں کی بڑی تعدا د موجود ہے جبکہ وقفے وقفے سے شرکا کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

مزید : کوئٹہ