طاہر القادری کا کام جمہوری ہے مگر مطالبات غیر جمہوری:میاں افتخار

طاہر القادری کا کام جمہوری ہے مگر مطالبات غیر جمہوری:میاں افتخار
طاہر القادری کا کام جمہوری ہے مگر مطالبات غیر جمہوری:میاں افتخار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا کام جمہوری ہے مگر ان کے مطالبات غیر جمہوری ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انتخابات کے حوالے سے قانون سازی ہورہی تھی اس وقت طاہرالقادری کہاں تھے؟ دہشت گردوں کے خلاف صرف شمالی وزیرستان میں نہیں، پورے ملک اور خطے بھر میں ہونی چاہئے،انہوں نے بتایا کہ طالبان سے مذاکرت کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، متفقہ لائحہ عمل طے پاگیا تو صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اعتماد میں لیا جائے گا اورکہا کہ مذاکرات ہماری پہلی ترجیح ہے ، مذاکرات سے مسائل حل نہ ہوئے تو دیگر آپشن کھلے ہیں۔

مزید : پشاور