وزیراعلی بلوچستان،آئی جی بلوچستان اور آئی جی ایف سی کو فوری بر طرف کیا جائے:پیپلز پارٹی اورکابینہ اراکین کا زردای کو تحریری خط

وزیراعلی بلوچستان،آئی جی بلوچستان اور آئی جی ایف سی کو فوری بر طرف کیا ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماوں اورکابینہ اراکین نے صدر آصف علی زرداری کو بلوچستان کی صورتحال پر ایک خط تحریر کیا ہے جس میں صوبے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط لکھنے والوں میں ندیم افضل چن، مصطفی کھوکھر، فواد چوہدری، شیخ وقاص احمد اور احمد یار ہراج شامل ہیں۔ ان رہنماوں نے خط میں صدر زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئِسانی، آئی جی بلوچستان اور آئی جی ایف سی کو فوری برطرف کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...