چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے عہدے برطرف

چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے عہدے برطرف
چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے عہدے برطرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے صدر مہندرا راجا پکسے نے چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ، چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے کے مواخذے کے حق میں ووٹ دے چکی ہے۔ اسمبلی نے 49 کے مقابلے میں 155 ووٹوں سے چیف جسٹس کو برطرف کرنے کی منظوری دی تھی۔ چیف جسٹس بندرانائیکے کے زیادہ تر فیصلے سری لنکن حکومت کے خلاف تھے، 54 سالہ بندرانائیکے سری لنکا کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی