لانگ مارچ کے لئے سعودی پاک ٹاور کے سامنے سٹیج بنانے کی اجازت دے دی گئی

لانگ مارچ کے لئے سعودی پاک ٹاور کے سامنے سٹیج بنانے کی اجازت دے دی گئی
لانگ مارچ کے لئے سعودی پاک ٹاور کے سامنے سٹیج بنانے کی اجازت دے دی گئی

  

طاہر القادری کا لانگ مارچ کامونکی پہنچ گیا اور منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ ایکسپرس نیوز کے مطابق مرید کے سے جہلم تک چھ شہروں کو حساس قرار دے گیا ہے اور مرید کے ،گوجرانوالہ،کامونکی ،وزیرآباد،لالہ موسی اور جہلم کے علاقے میں موبائل سروس کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور یہ سروس تب تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک لانگ مارچ گوجرانوالہ نہیں پہنچ جائے گا۔ لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد میں سعودی پاک ٹاور کے سامنے سٹیج بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جبکہ گجرات میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا اور گجرات کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں