بلاول ہاﺅس کے باہر شیعہ کیمونٹی کا احتجاج

بلاول ہاﺅس کے باہر شیعہ کیمونٹی کا احتجاج
بلاول ہاﺅس کے باہر شیعہ کیمونٹی کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ کوئٹہ کیخلاف بلاول ہاﺅس کے باہر شیعہ کمیونٹی کے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کے بعدموبائل فون سروس علاقے میں تین گھنٹے کے لیے بندکردی گئی۔ پولیس نے بلاول ہاوس جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا اوربلاول ہاوس چورنگی پر پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا۔ بلاول ہاو¿س پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ڈی آئی جی ساو¿تھ شاہد حیات گئے اور دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی تاہم شرکاءکاکہناتھاکہ مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رہے گا۔ انتظامیہ نے بلاول چورنگی کی تمام شاہراہوں کو کنٹینر ز، ٹرک اور پولیس موبائلیں کھڑی کرکے بند کردیا اور واٹر کینن بھی پہنچادیے گئے۔

مزید :

قومی -