ہالی وڈ فلم سیریز ”ریمبو“کا کمپیوٹرگیم ٹریلر ریلیز کردیاگیا

ہالی وڈ فلم سیریز ”ریمبو“کا کمپیوٹرگیم ٹریلر ریلیز کردیاگیا

  

نیویارک (اے این این) ہالی ووڈاداکار سلویسٹر اسٹالون کا مشہورِ زمانہ کردار جان ریمبو کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی مداحوں کے دِلوں پر راج کر رہا ہے۔ایکشن اور کمپیوٹر گیمز کے ہزاروں دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اس سلسلے میں ریمبو سیریز پر مبنی نئی ویڈیو گیم ”ریمبو۔دی ویڈیو گیم“کاٹریلرمنظرِ عام پر آگیا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس ویڈیو گیم میں ریمبو سیریز کی تینوں فلموں کے گیم موجود ہیں جس میں جان ریمبو خطرناک مشن سر انجام دیتے نظر آئیں گے۔یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم17 جنوری میں لانچ کر دیا جائے گا جسے شائقین وِنڈوز پی سی سمیت Xbox 360 اور پلے اسٹیشن تھری پر بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -