ہالی وڈ فلم ”لون سروائیور “نے دو دن میں ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر کما لئے

ہالی وڈ فلم ”لون سروائیور “نے دو دن میں ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر کما لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاس اینجلس(اے این این) افغانستان میں ناکام فوجی آپریشن پر بننے والی ہالی وڈ ایکشن فلم ”لون سروائیور “ دو دن میں ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی۔10 جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ' لون سروائیور 'کی کہانی 2005 میں افغانستان میں 10 امریکی کمانڈوز کی ایک ایسی ٹیم کے گِرد گھومتی ہے جو ایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے فوجی آپریشن میں حصہ لیتے ہیں۔خطرناک مشن کے دوران دہشت گرد عین موقع پر فرار ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق فلم اگلے ہفتے کے اختتام تک 3 کروڑ ڈالر کما لے گی۔

مزید :

کلچر -