اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کررہا ہوں،عمر خالد

اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کررہا ہوں،عمر خالد

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل عمر خالدنے کہا ہے کہ جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا‘ ہر وقت فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا گو رہتا ہوں۔عمر خالد نے کہا کہ میں آج کل زیادہ وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں میری سوچ کے مطابق فلم ملی تو یقینا میں کام کروں گا اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں ۔میں اداکاری کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کر رہا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ دنیا کے ہر شعبہ میں کامیابی کے لئے تعلیم یافتی ہونا بے حد ضروری ہے میں ان دنوں کوپرا سکول آف فیشن آرٹ سے ڈیزائننگ کاکورس کررہا ہوں۔

مزید :

کلچر -