بھارتی فلموں کی نمائش روکے بغیر فلم انڈسٹری کو سہارا دینا ممکن نہیں،شہزاد چندا

بھارتی فلموں کی نمائش روکے بغیر فلم انڈسٹری کو سہارا دینا ممکن نہیں،شہزاد ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)فیشن ڈیزائنر شہزاد چندا نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی فلم انڈسٹری کو سہارا دینا ممکن نظر نہیں آتا‘ بھارتی فلموں کی نمائش کو سپورٹ کرنیوالے انڈسٹری کے دوست نہیں ہو سکتے ان کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔شہزاد چندانے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ شروع کیا گیا جو آج بھی جاری ہے اور اس وجہ سے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ اگر ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو بچانا اور پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے تو اس کیلئے ہمیں ہر صورت بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں شہزاد چندا نے کہا کہ میں بہت جلد ایک ایگزیبیشن کا اہتمام کررہا ہوں جس میں ملک بھر کے معروف ڈیزائنرز شرکت کریں گے۔

مزید :

کلچر -