ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ”کلان“ کے نئے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹے کھڑے کر دیئے
لاس اینجلس(اے این این) لوگوں کے چہروں پر قہقے بکھیرنے والا مسخرہ پر اسرار خونی بن گیا۔ ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ”کلان“ کے نئے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔سنسنی خیز فلم کلان کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کی چھٹی سالگرہ پر مسخرہ بن کر اسے سرپرائز دیتا ہے۔ ہنسی اس وقت چیخ وپکار میں بدل جاتی ہے۔ جب نوجوان چاہ کر بھی مسخرے کے لباس کو اپنے جسم سے الگ نہیں کر پاتا ہے۔ شہر میں قتل و غارت کرنے والے اس مسخرے کا خود پر کنٹرول ہی نہیں رہتا۔ ہدایتکارJon Watts کی یہ فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔