اداکارہ نیہا دھوپیا نے ممبئی میرا تھن میں حصہ لینے کےلئے ٹریننگ شروع کر دی

اداکارہ نیہا دھوپیا نے ممبئی میرا تھن میں حصہ لینے کےلئے ٹریننگ شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے ممبئی میرا تھون میں حصہ لینے کے لئے ٹریننگ شروع کر دی۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق مس انڈیا کا کہنا تھا کہ وہ بڑی شدت سے ممبئی میرا تھون ریس کا انتظار کر ہی ہیں۔ جس میں حصہ لینے کے لئے وہ ٹریننگ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بائیس کلومیٹر کیٹیگری میں حصہ لینے کی خواہش مند ہیں۔ ممبئی میرا تھون ریس انیس جنوری سے شروع ہو گی۔

مزید :

کلچر -