فلم ©©©جے ہو میں دبنگ کردار کر رہی ہوں، اداکارہ تبو

فلم ©©©جے ہو میں دبنگ کردار کر رہی ہوں، اداکارہ تبو

  

لاہور(اے این این) بالی ووڈ کی سنیئر اداکارہ تبو 24جنوری کو سلمان خان کے ساتھ جے ہو میں پردہ سکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔42سالہ اداکارہ چار نومبر 1971 کو حیدر آباد میں جمال ہاشمی اور رضوانہ کے گھر پیدا ہوئیں، ان کا اصلی نام تبسم ہاشمی ہے مگر فلم انڈسٹری میں انھوں نے تبو کے نام سے انٹری دی۔ 1983 میں اعلی تعلیم کے لیے حیدر آباد سے ممبئی شفٹ ہو گئیں، ان کی بڑی بہن فرح ناز پہلے ہی فلموں میں کام کر رہی تھیں جب کہ شبانہ اعظمی ان کی رشتے میں خالہ لگتی ہیں۔ تبو فلمی بیک گراﺅنڈ رکھنے کے باوجود پڑھائی میں دلچسپی رکھتی تھیں۔ انھوں نے 1980 میں فلم بازار میں ایک چھوٹے سے کردار سے فلمی کیرئیر شروع کیا اس کے بعد چودہ سال کی عمر میں 1985 میں فلم ہم نوجوان میں آنجہانی دیوآنند کی بیٹی کا کردار کیا۔ اداکارہ کی بطور ہیروئن پہلی فلم تیلگو قلی نمبرون تھی۔

مزید :

کلچر -