رنبیر اور کترینہ نے نیویارک مےں گھر کی تلاش شروع کر دی

رنبیر اور کترینہ نے نیویارک مےں گھر کی تلاش شروع کر دی

  

ممبئی(اے ا ین این) محبت وہ جو سر چڑھ کر بولے، رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے نیویارک میں اپنے خوابوں کے محل کی تلاش شروع کر دی ہے۔کہتے ہیں عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے کچھ ایسا ہی معاملہ درپیش ہے بالی وڈ کی خوبصورت رومانٹک جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کو، کبھی ایک ساتھ چھٹیاں تو کبھی نئے سال کے موقع پر جوڑی کا ایک ساتھ نظر آنا۔ رنبیر اور کترینہ تردید پر تردید کئے جا رہے ہیں اور ان کی محبت کی خوشبو ہے کہ پھیلی ہی جا رہی ہے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ محبت میں گم یہ فلمی جوڑی نیویارک میں ایک گھر ڈھونڈ رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق اتنی دور گھر بسانے کا ایک مقصد میڈیا سے بچنا ہے۔

مزید :

کلچر -