شہرت اور پیسہ شوبز فنکاراﺅں کی ویڈیوز ملکی بدنامی کا باعث

شہرت اور پیسہ شوبز فنکاراﺅں کی ویڈیوز ملکی بدنامی کا باعث

  

لاہور(حسن عباس زیدی سے)دنیا بھر کے شوبز پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ پاکستان میں یہ شعبہ بہت بدنام ہے اس کی وجہ احساس کمتری کا شکار ہماری فنکارائیں ہیں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکیاں اپنی زندگی کو پُر آسائش کرنے کے لئے شارٹ کٹ کا سہارا لیتی ہیں جس کے باعث یہ اپنے ساتھ ساتھ ملک کی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔میرا کے موجودہ ویڈیو سکینڈل نے ملکی بدنامی میں مزید اضافہ کیا ہے میرا شہرت اور دولت کی خاطر ہر حد سے گذرنے کا فن بخوبی جانتی ہے یہ عورت ہر کام انتہائی بے شرمی سے کرتی ہے اور بعد میں مکر جاتی ہے۔اس کی ڈھٹائی پر تو ہر کوئی اگشت بدنداں ہے۔یہ کوئی پہلی بار نہیں اس سے قبل ان کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں ہر بار ان کا ایک ہی رونا ہے کہ یہ کسی دشمن کی سازش ہے آخر سب ان کے دشمن کیوں ہیں اس سوال کا جواب تو شاید دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے۔نوید پرویز کے ساتھ ویڈیو میں تو میرا نے اخلاقیات کا جنازہ ہی نکال دیا ہے اس ویڈیو کو وینا ملک اور ریما خان کی سازش قرار دے رہی ہیں اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا ہے ہے کہ اس ویڈیو کی تیاری میں ہزاروں ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔جبکہ میرا کے گاڈ فادر سٹار میکر جرار رضوی کا کہنا ہے کہ اس عورت نے تو مجھ سمیت ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اس کو نوید کے ساتھ یہ ویڈیو بناتے ہوئے ذرا بھی شرم نہیں آئی شرم آتی بھی کیسے کیوں کہ یہ عورت اس لفظ سے آشنا ہی نہیں ہے ۔اس سے قبل ایک دو اداکاراﺅں کو چھوڑ کر باقی جس کی بھی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اسے ہم بولڈ تو کہہ سکتے ہیں لیکن ان ویڈیوز کے لئے شرمناک کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہوگا۔شوبز انڈسٹری میں سب سے پہلے لالی ووڈ سُپر سٹار بابرہ شریف کی ایکس ریٹڈ ویڈیو نے ہنگامہ مچایا لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے میڈیا کو یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ فلم میں چہرہ ضرور ان کا ہے لیکن دھڑ کسی اور کا ہے ۔اس کے بعد صائمہ نور،صباءقمر،متیرا،مونا لیزا،وینا ملک اور ندا چوہدری کی بولڈ ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔ان تمام فنکاراﺅں نے چند پیسوں اور عارضی شہرت کے لئے یہ ویڈیوز بنوائیں لیکن اپنے ملک کے وقار کا خیال نہیں کیا۔

مزید :

کلچر -