ڈیزائننگ کے شعبہ میں سفارش کے بغیرترقی مشکل ہے،مون رفیق

ڈیزائننگ کے شعبہ میں سفارش کے بغیرترقی مشکل ہے،مون رفیق

  

 لاہور(فلم رپورٹر)فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر مون رفیق نے کہا ہے کہ اس ملک میں ڈیزائننگ کے شعبہ میں بغیر سفارش کے ترقی کرنا بہت مشکل ہے۔نیوٹیلنٹ کے لیے قدم قدم پر مشکلات ہیں لیکن میں نے عزم کیا تھاکہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ہی رہوں گی۔گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مون رفیقنے کہا کہ جس کام کو شوق سے کیا جائے اس میں کوئی مشکل نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بیرون ملک سے فیشن ڈیزائننگ کے کورسز کروں اس سلسلے میں جلد ہی امریکہ جاﺅں گی ۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ تعلیم ہی انسان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرتی ہے۔

مزید :

کلچر -