بغداد میں بم دھماکہ ،14افراد ہلاک

بغداد میں بم دھماکہ ،14افراد ہلاک

  

بغداد ( مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں  دو بم دھماکوں میں14افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔ یہ بم دھماکے  ایک بساور ٹیکسی سٹینڈ کے درمیان ہوئے۔ ہلاک ہونے والے افراد فوج میں بھرتی کی درخواستیں جمع کروا کر واپس جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہے تھے۔ گزشتہ جمعرات کو بھی فوج میں بھرتی کے لیے آئے ہوئے افراد کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں تقریباً دو درجن افراد مارے گئے تھے۔ کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید :

بین الاقوامی -