انتخابی ڈھول ڈھمکا بند،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ، نئے شیڈول کی اجازت مل گئی ،التوا کی مدت معین نہیں:الیکشن کمیشن

انتخابی ڈھول ڈھمکا بند،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ، نئے شیڈول ...
election
کیپشن: election

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب ضروری قواعد سازی سمیت حکومتی اقدامات کی وجہ سے انتخابات ہفتوں ہی نہیں مہینوں کیلئے بھی ملتوی ہوسکتے ہیں تاہم انتخابی عمل کیلئے چھپوائے جانے والے بیلٹ پیپز اور سیاسی وغیرہ خراب نہیں ہوگی۔دونوں حکومتوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ موجودہ حالات ، قواعد اور حلقہ بندیوں کے بارے میں عدالتی احکامات کی روشنی میں موجودہ شیڈول کے تحت الیکشن کرانا ممکن نہیں اس کیلئے نیا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دی جائے ۔ سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد قراردیا کہ صوبائی حکومتوں کو درپیش حالات کے مابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانے میں مشکلات کا سامانا ہے اس لئے انہیں نئا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دیجاتی ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد زیادہ تاخیر کا امکان نہیں ہے تاہم نیا شیڈول جاری کرنے یا التوا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا لیکن صوبائی حکومتیں قانون سازی ، ممکنہ طور پر نئے قواعد بنانے کے علاوہ حلقہ بندیاں کریں ی جس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کردے گا تاہم انتخابی عمل کیلئے حاصل اورچھاپی گئی سٹیشنری ضائع نہیں ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات ہفتوں ہی نہیں مہنوں بھی موخر ہوسکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -Headlines -