لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ’چھوٹی جنگ‘ ہوتی ہے: بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل وکرم سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت اور چین کی سرحدوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر برداشت اور خاموشی صفر درجے کی ہے۔ سرحدی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہے اگر چین یا پاکستان کوئی بھی سرحدی خلاف ورزی کرے گا تو بھارت اس کا جواب اسی طرح دے گا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے چین اور پاکستان کو دو ٹوک الفاظ میں سخت پیغام دیا ہے کہ اگر ہمسایہ ممالک سرحد پر قواعد کی خلاف ورزی کریں گے تو انڈیاخاموش نہیں رہے گا۔ ہندوستانی اخبارات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وکرم سنگھ نے کہا کہ اگر ہمسائے قواعد کی تابعداری کریں گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، اگر انہوں نے خلاف ورزی کی تو ہم بھی اسی طرح جواب دیں گے ۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی خلاف ورزی چھوٹی جنگ کے مترادف ہوتی ہے اور بھارت ایسی خلاف ورزی کا سختی سے جواب دیتا ہے۔