امریکہ نے 307 معصوم شہری مارے : ڈرون حملوں پر رپورٹ جاری
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں اور ان سے ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں 307 معصوم شہری بھی نشانہ بنے ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2004 ءسے اب تک 370 ڈرون حملوں میں 3,428 افراد مارے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر بش کے دور میں کم جبکہ موجودہ صدر براک اوباما کے دور میں سب سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق 2004ءسے اب تک 370 ڈرون حملے کئے گئے جن میں 3,428 افراد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں 2,787 دہشت گرد، 307 معصوم شہری بھی شامل ہیں جبکہ 334 افراد سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013ءمیں کئے گئے حملوں میں 153 افراد، 2012ءمیں 306 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2010ءمیں سب سے زیادہ 849 ہلاکتیں ہوئیں۔ 2009ءمیں 549 ، 2008ءمیں 298، 2007ءمیں 63 ، 2006ءمیں 94، 2005ءمیں 15 اور 2004ءمیں 7 افراد ان حملوں کا نشانہ بنے۔