بھتہ خور پنجاب میں پہنچ گئے، لاہور میں ایک ڈاکٹر سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب

بھتہ خور پنجاب میں پہنچ گئے، لاہور میں ایک ڈاکٹر سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب
بھتہ خور پنجاب میں پہنچ گئے، لاہور میں ایک ڈاکٹر سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب
کیپشن:   Lahore Map

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں بھتہ خوری کا ناسور جڑ پکڑ چکا ہے تاہم اب یہ وباءپنجاب میں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہے جس کے دارالحکومت لاہور میں ایک ڈاکٹر کو طالبان کی جانب سے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر شبیر انور کو مبینہ طور پر طالبان پنجاب کی جانب سے بھتے کا خط موصول ہوا ہے جس میں 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق اس سے قبل بھی دو مرتبہ انہیں بھتے کا خط موصول ہوا جس پر وہ رقم لے کر بتائی گئی جگہ پہنچے لیکن دونوں بار رقم کا مطالبہ کرنے والے نہیں آئے جس کے بعد ڈاکٹر شبیر انور نے تھانہ غازی آباد میں بھتے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

مزید :

لاہور -