دہشت گردی کے خلاف جنگ: پاکستان کو آئندہ ہفتے 38 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

دہشت گردی کے خلاف جنگ: پاکستان کو آئندہ ہفتے 38 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
دہشت گردی کے خلاف جنگ: پاکستان کو آئندہ ہفتے 38 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
کیپشن: Dollar

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو آئندہ ہفتے 38 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، وزارت داخلہ کے مطابق رقم کی ادائیگی 21 یا 22 جنوری تک مل سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2013ءمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 32 کروڑ ڈالر ملے تھے جبکہ 2014ءمیں ایک ارب 15 کروڑ ڈالر ملنے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 14 مہینوں کے واجبات کا آڈٹ ہو رہا ہے جو تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں تاہم اس رقم میں سے 38 کروڑ ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -