آئین نے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا، عدلیہ ان کی محافظ ہے: چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی

آئین نے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا، عدلیہ ان کی محافظ ہے: چیف جسٹس تصدق حسین ...
آئین نے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا، عدلیہ ان کی محافظ ہے: چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی
کیپشن:   Tasadduq Hussain Jillani

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ آئین نے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا اور عدلیہ ان کی محافظ ہے، قانون کے مطابق فوری انصاف کی فرہمی عدالتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بلاامتیاز ہونی چاہئے، آئین نے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا ہے اور قانون کے مطابق فوری انصاف کی فراہمی عدالتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ججوں کی ضرورت ہے، کوئی بھی قابل وکیل مناسب تربیت کے بغیر اچھا منصف نہیں بن سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جج بھی غلطی کر سکتے ہیں لیکن اچھی تربیت غلطیوں کی شرح گھٹا دیتی ہے۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -