بلدیاتی انتخابات کیلئے 90 روز کا وقت دیا جائے: نثار کھوڑو

بلدیاتی انتخابات کیلئے 90 روز کا وقت دیا جائے: نثار کھوڑو
بلدیاتی انتخابات کیلئے 90 روز کا وقت دیا جائے: نثار کھوڑو
کیپشن:   Nisar Khoro

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 90 روز کا وقت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی 90 روز کا وقت دیا جائے تاکہ بہتر حلقہ بندیاں کی جا سکیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں دینے کا نتیجہ یہی ہوتا ہے، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں ترامیم اور نئی حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومت کو مناسب وقت درکار ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تاریخ کا اعلان کرنے کی سفارش کریں گے۔

مزید :

کراچی -